-Advertisement-

پی ایس ایل: ملتان سلطانز راولپنڈی پنڈیز کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

تازہ ترین

ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہوا تو منگل تک تباہ کن کارروائی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر منگل کی رات تک کوئی معاہدہ طے...
-Advertisement-

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے چودھویں میچ میں ملتان سلطانز نے راولپنڈی پنڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس مقابلے میں ملتان سلطانز نے 183 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر کے حریف ٹیم کی ایونٹ میں پہلی کامیابی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے بیٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ صاحبزادہ فرحان نے 68 اور جوش فلپ نے 56 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ شان مسعود 27 اور آسٹن ٹرنر 26 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ اسٹیو اسمتھ صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ راولپنڈی پنڈیز کی جانب سے محمد عامر نے دو جبکہ عامر خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل راولپنڈی پنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ سیم بلنگز 56 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ کامران غلام نے 35 اور ڈین فوسٹر نے 24 رنز بنائے۔ دیگر بیٹرز میں محمد رضوان 19، ڈیرل مچل 17 اور عبداللہ فضل 14 رنز بنا سکے۔

ملتان سلطانز کی شاندار بولنگ کے سامنے پنڈیز کے بیٹرز مشکلات کا شکار رہے۔ فیصل اکرم نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عرفات منہاس نے دو، پیٹر سڈل اور محمد اسماعیل نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔ میچ وننگ کارکردگی پر فیصل اکرم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

منگل کے روز آرام کے بعد ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 8 اپریل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -