-Advertisement-

عید الفطر: ملکی سیاسی قیادت کہاں نمازِ عید ادا کرے گی؟

تازہ ترین

ایران پر حملے سے قبل جاپان کو آگاہ نہ کرنے پر ٹرمپ کا پرل ہاربر کا حوالہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں جاپانی وزیراعظم سنائے تاکائچی کے ساتھ ملاقات کے دوران ایران پر...
-Advertisement-

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے، جس کے پیش نظر ملکی سیاسی و ریاستی قیادت نے مختلف شہروں میں عید کی نماز ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نواب شاہ میں عید کی نماز ادا کریں گے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف لاہور میں نماز عید میں شرکت کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اپنی رہائش گاہ جاتی امراء میں عید کی نماز ادا کریں گے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نوڈیرو میں عید منائیں گے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ملتان میں نماز ادا کریں گے، جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نواب شاہ میں عید کی نماز ادا کریں گے۔

صوبائی قیادت میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جاتی امراء میں نماز عید ادا کریں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نوڈیرو، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور باڑہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اپنے آبائی علاقے بکرا میں عید کی نماز ادا کریں گے۔

وفاقی وزراء میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار لاہور میں، جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف سیالکوٹ میں نماز عید ادا کریں گے۔

اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان بونیر، قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی گلستان اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نوشہرہ میں نماز عید ادا کریں گے۔

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے سربراہان میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان جبکہ ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کراچی میں نماز عید ادا کریں گے۔

گورنرز میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان تاریخی بادشاہی مسجد، گورنر سندھ نہال ہاشمی کراچی، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ڈیرہ اسماعیل خان اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کوئٹہ میں عید کی نماز ادا کریں گے۔

آزاد جموں و کشمیر میں قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر اور وزیراعظم چوہدری انوار الحق مظفرآباد میں جبکہ پی ایم ایل این آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نیلم ویلی میں نماز عید ادا کریں گے۔ دیگر سیاسی شخصیات میں حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن لاہور، جبکہ خورشید شاہ اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ سکھر میں عید کی نماز ادا کریں گے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -