-Advertisement-

صدر آصف علی زرداری کا نوروز کے موقع پر خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے پیغام

تازہ ترین

عید الفطر کے پہلے روز کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے پہلے روز کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش اور تیز ہواؤں...
-Advertisement-

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نوروز کے تہوار کو موسم بہار، تجدید اور امید کی علامت قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوروز روشنی کی فتح کا استعارہ ہے جو انسانیت کو امن اور خوشحالی کی نوید سناتا ہے۔

صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا ثقافتی اور مذہبی تنوع ملک کی اصل طاقت ہے۔ انہوں نے ان تمام لوگوں کے لیے خصوصی دعائیں کی ہیں جو انتہائی کٹھن حالات میں اس تہوار کو منا رہے ہیں۔

آصف علی زرداری نے جنگ زدہ علاقوں کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن خطوں میں نوروز کے پھول کھلنے چاہئیں تھے، وہاں آج بھی تباہی اور خون کے سائے موجود ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر افغانستان کے عوام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افغان شہری اس تہوار کی خوشیوں سے محروم ہیں۔

صدر مملکت نے افغان عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نوروز کا یہ تہوار خطے سے تاریکی اور جنگ کے بادلوں کو چھانٹنے کا سبب بنے گا اور پورے خطے میں امن کی روشنی پھیلے گی۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -