-Advertisement-

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

تازہ ترین

پاکستان بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے اور اتحاد کے ساتھ منائی جا رہی ہے

پاکستان بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے اور روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ ہفتے کے روز...
-Advertisement-

ملک بھر میں ماہ مقدس رمضان المبارک کے اختتام پر عید الفطر مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ ہفتہ کے روز دن کا آغاز مساجد میں خصوصی عبادات سے ہوا جس میں امت مسلمہ کی فلاح، ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید کے اجتماعات مساجد، عیدگاہوں اور کھلے مقامات پر منعقد کیے جا رہے ہیں۔ جید علمائے کرام اپنے خطبات میں عید الفطر کی اہمیت، فلسفے اور باہمی اخوت و بھائی چارے پر روشنی ڈال رہے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ رمضان المبارک کے دوران پیدا ہونے والے صبر اور تقویٰ کے جذبے کو برقرار رکھیں۔ یکم شوال 1447 ہجری کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ عید الفطر دراصل رمضان المبارک کی عبادت، صبر، تقویٰ اور قربانی کا انعام ہے۔ یہ دن ہمیں اللہ کی رحمت، مغفرت اور بندگی کے احساس کے ساتھ ایک نئی روحانی زندگی شروع کرنے کا پیغام دیتا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی عید الفطر کے پرمسرت موقع پر پاکستانی قوم اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اس تہوار کو ماہ صیام کے بعد اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمت اور لامتناہی نعمتوں کا مظہر قرار دیا۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ مسلمان اس بابرکت دن پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے انہیں رمضان المبارک کی عبادات کے بعد عید کی خوشیاں نصیب فرمائیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اہل ایمان کی عبادات کو قبول فرمائے اور انہیں اپنی عملی زندگی میں اسلامی اقدار کو اپنانے کی توفیق عطا کرے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -