-Advertisement-

عید کے موقع پر قیدیوں کے لیے خصوصی کھانوں کا اہتمام، اہل خانہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

تازہ ترین

ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد اور استحکام ناگزیر ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم پر زور دیا ہے کہ...
-Advertisement-

عید ملن مہم کے تحت چھٹیوں کے باوجود ملک بھر کی جیلوں میں ستر ہزار قیدیوں کی دو لاکھ لواحقین سے ملاقات کرائی گئی۔ اس اقدام کا مقصد قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کے درمیان روابط کو فروغ دینا تھا۔

قیدیوں کے لیے جدید کچن سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت انہیں اعلیٰ معیار کا گرم کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ خوراک کی بروقت اور موثر ترسیل کے لیے خصوصی گاڑیوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق جیلوں میں پیداواری یونٹس کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے جہاں ضروری اشیاء تیار کی جائیں گی۔ ان اشیاء کی فروخت سے حاصل ہونے والے منافع کا پچیس فیصد حصہ قیدیوں کو دیا جائے گا۔ جیلوں میں ویلفیئر اسٹورز کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے جبکہ ممنوعہ اشیاء کی آمد روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

ان منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کر دیے گئے ہیں اور تمام امور کی نگرانی تربیت یافتہ عملہ کر رہا ہے۔ پیداوار میں اضافے کی صورت میں اضافی اشیاء کو باہر بھی فروخت کیا جا سکے گا۔

حکومت زیر غور منصوبوں کے تحت نئی بیرکوں اور مزید جیلوں کی تعمیر پر بھی کام کر رہی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -