نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے عراق کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ فواد حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری کشیدگی اور اس کے وسیع تر اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار نے کشیدگی کو کم کرنے اور مزید عدم استحکام کو روکنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ خطے اور دنیا بھر میں امن، سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مذاکرات اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری ناگزیر ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اس موقع پر ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد بھی پیش کی۔
