-Advertisement-

پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کی عمران خان کی رہائی کے لیے ٹاسک فورس بنانے کی مخالفت

تازہ ترین

نئی دھمکیوں کے بعد خاموشی اختیار نہیں کر سکتے، کینیڈین سکھ رہنما کا بیان

جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں سکھ فیڈریشن آف کینیڈا کے چیئرمین مونیندر سنگھ نے عالمی برادری سے...
-Advertisement-

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے ٹاسک فورس کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے مذاکرات کے آپشن پر زور دیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سینئر رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔

پارٹی قیادت کا موقف ہے کہ ملک اور دنیا اس وقت ایک نازک دور سے گزر رہے ہیں، لہذا ٹاسک فورس بنانے کے بجائے سیاسی بات چیت کا راستہ اختیار کرنا زیادہ سودمند ثابت ہو سکتا ہے۔ رہنماؤں نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ حالات میں اسلام آباد کی جانب مارچ یا احتجاج کی کال پارٹی کے لیے سنگین نقصانات کا باعث بن سکتی ہے۔

سینئر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس وقت احتجاج کا راستہ اختیار کرنا کسی صورت دانش مندانہ فیصلہ نہیں ہوگا۔ ان کے مطابق ٹاسک فورس کا حتمی مقصد احتجاجی لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا، تاہم موجودہ حالات میں کارکنوں کو سڑکوں پر لانا پارٹی کے مفاد میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 19 اپریل کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب پارٹی کے اندر سے اٹھنے والی یہ مخالفت تحریک انصاف کی حکمت عملی میں نمایاں تبدیلی کا اشارہ دے رہی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -