-Advertisement-

کے الیکٹرک نے سید طحہٰ کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا

تازہ ترین

نئی دھمکیوں کے بعد خاموشی اختیار نہیں کر سکتے، کینیڈین سکھ رہنما کا بیان

جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں سکھ فیڈریشن آف کینیڈا کے چیئرمین مونیندر سنگھ نے عالمی برادری سے...
-Advertisement-

کراچی: کے الیکٹرک نے سید طحہٰ کو کمپنی کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا ہے۔ وہ عبوری سی ای او ادیب احمد کی جگہ سنبھالیں گے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے مراسلے کے مطابق سید طحہٰ 15 اپریل سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

سید طحہٰ نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی سے انجینئرنگ کی ڈگری اور فنانس میں ایم بی اے کر رکھا ہے۔ وہ فروری 2020 سے پاکستان اسٹیٹ آئل کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

مراسلے کے مطابق پی ایس او میں شمولیت سے قبل وہ اوسیس انرجی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر کام کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے نائیجیریا کی پورٹ ہارکورٹ الیکٹریسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے پروگرام مینجمنٹ آفس کی سربراہی بھی کی۔

اس کے علاوہ وہ ماضی میں کے الیکٹرک کے چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر سمیت مختلف اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

موجودہ عبوری سی ای او ادیب احمد کو 13 فروری کو تعینات کیا گیا تھا، جب سابق سی ای او مونس علوی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ مونس علوی کا استعفیٰ اس وقت کے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے ہراسانی کے کیس میں کلین چٹ ملنے کے چند روز بعد سامنے آیا تھا۔

سابق سی ای او مونس علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں استعفے کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ کراچی کی زندگی کے لیے مرکزی حیثیت رکھنے والے ادارے کی خدمت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور وہ نئے سی ای او کے لیے منتقلی کے عمل کو ہموار بنانے میں تعاون کریں گے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -