-Advertisement-

پاکستان اور یورپی یونین کے مابین علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

تازہ ترین

جنگ بندی کے دعووں کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 700 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے تمام تر دعووں کے باوجود اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تازہ ترین...
-Advertisement-

اسلام آباد میں یورپی یونین کے سفیر ریمنڈس کاروبلس نے بدھ کے روز وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی سکیورٹی کے منظر نامے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل بات چیت اور تعاون کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -