-Advertisement-

انسداد دہشت گردی عدالت: پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری 21 مئی تک روک دی گئی

تازہ ترین

چاند کی تسخیر: چین کا امریکا کو نیا چیلنج، 2030 تک چاند پر قدم رکھنے کا عزم

چین خلاء میں امریکہ کی بالادستی کو چیلنج کرنے کے لیے کمر بستہ ہو گیا ہے۔ بیجنگ 2030 تک...
-Advertisement-

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں اکیس مئی تک توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو حکم دیا ہے کہ اس تاریخ تک پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار نہ کیا جائے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دائر مقدمات کی سماعت کی۔ یہ مقدمات چھبیس نومبر کے احتجاج، سنگجانی ریلی اور سپریم کورٹ کے باہر کیے گئے مظاہروں سے متعلق ہیں۔

سماعت کے دوران عمر نیازی، رؤف حسن اور اعظم سواتی سمیت تحریک انصاف کے متعدد رہنما عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مجموعی طور پر دو سو تیس سے زائد مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کا حکم جاری کیا۔

عدالت نے فریقین کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر اپنے حتمی دلائل پیش کریں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ ترنول، رمنا، آبپارہ اور سیکرٹریٹ سمیت وفاقی دارالحکومت کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -