-Advertisement-

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سفارتی تقریب کے دوران گر کر زخمی، کندھے کی ہڈی میں فریکچر

تازہ ترین

میانمار: فوجی سربراہ من آنگ ہلینگ صدارتی امیدوار نامزد

میانمار کی فوجی جنتا کے سربراہ سینئر جنرل من آنگ ہلینگ کو پارلیمان کے ایوان زیریں میں صدارتی انتخاب...
-Advertisement-

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار دورانِ استقبال گرنے کے باعث زخمی ہو گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں مصری وزیر خارجہ کے استقبال کے موقع پر پیش آنے والے اس واقعے میں اسحاق ڈار کے کندھے کی ہڈی میں معمولی فریکچر ہوا ہے۔

ان کے صاحبزادے علی ڈار کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق طبی معائنے کے دوران کسی اور پیچیدگی کی تصدیق نہیں ہوئی اور ان کی تمام رپورٹس معمول کے مطابق ہیں۔

زخم اور تکلیف کے باوجود وزیر خارجہ نے اپنی سرکاری ذمہ داریوں کو جاری رکھا۔ انہوں نے درد کش ادویات کے استعمال کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اہم ملاقات سمیت دیگر سرکاری مصروفیات کو بھی مکمل کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فریکچر کا علاج ادویات اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے کیا جائے گا اور وہ آئندہ چند روز تک زیر نگرانی رہیں گے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -