پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ پر سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر دو کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
پی سی بی کی تادیبی کمیٹی نے معاملے کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ سنایا ہے۔
بورڈ کے حکام کے مطابق نسیم شاہ کی جانب سے ایک متنازع ٹویٹ کی گئی تھی جسے بعد ازاں حذف کر دیا گیا تھا۔
اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے نسیم شاہ کے مشیر کو بھی بلیک لسٹ کر دیا ہے۔
