-Advertisement-

بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال اور آزاد کشمیر انتخابات پر تبادلہ خیال

تازہ ترین

ایران سے جلد انخلا ممکن ہے، ضرورت پڑنے پر دوبارہ واپس آ سکتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (خبر رساں ادارے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا ایران سے جلد انخلا کرے...
-Advertisement-

اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف، نیئر بخاری اور چوہدری یاسین شامل تھے جبکہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود اور سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور خاص طور پر آزاد جموں و کشمیر میں ہونے والے آئندہ انتخابات کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے انتخابی عمل اور اس سے جڑے سیاسی معاملات پر مشاورت کی۔

اس سے قبل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی۔ اس نشست میں پاکستان کی معاشی صورتحال اور قومی سلامتی کے امور زیر بحث آئے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کفایت شعاری کے اقدامات کے حوالے سے اپنی جماعت کی تجاویز پیش کیں اور مالیاتی پالیسیوں کو مستحکم بنانے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر زور دیا۔

وزیراعظم اور چیئرمین پیپلز پارٹی کے درمیان مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے مشکل قومی اور بین الاقوامی حالات میں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت اور حکومتی پالیسیوں کو سراہا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -