-Advertisement-

گھوٹکی: ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

تازہ ترین

قومی اسمبلی کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب، 18 نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس آج بروز جمعرات شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوگا۔ اجلاس...
-Advertisement-

گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

بدھ کی شب پیش آنے والے اس المناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ امدادی کارکنوں نے لاشوں اور زخمی شخص کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

پاکستان میں ٹریفک حادثات تسلسل کے ساتھ پیش آتے رہتے ہیں۔ خستہ حال سڑکیں، ناقص دیکھ بھال والی گاڑیاں اور ڈرائیونگ کے دوران غفلت برتنا ملک میں ہونے والے مہلک حادثات کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -