-Advertisement-

خیبر پختونخوا میں متوقع بارشوں کے پیشِ نظر سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

تازہ ترین

ایرانی جوہری پلانٹ سے عملے کے انخلا کیلئے روس کی امریکا اور اسرائیل سے جنگ بندی کی اپیل

ماسکو: روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے شہر بوشہر میں قائم جوہری بجلی گھر سے اپنے...
-Advertisement-

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں دو سے چار اپریل کے دوران متوقع موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ پیش گوئی کے بعد صوبے کے مختلف اضلاع میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر سیلابی ریلے کا خدشہ ہے جبکہ دیگر ندی نالوں میں بھی پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے۔ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

کوہاٹ ٹوئی، دریائے کرم اور دریائے گومل میں بھی اچانک سیلاب کے خطرات کے پیش نظر پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مہمند، بنوں، کوہاٹ، کرم اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی مراسلے بھجوا دیے گئے ہیں۔ حکام کو نشیبی علاقوں کی نشاندہی کرنے اور بوقت ضرورت بروقت انخلا یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دریاؤں اور برساتی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور تفریحی مقاصد کے لیے خطرناک علاقوں کا رخ نہ کریں۔ مقامی انتظامیہ کو سیاحوں اور عوام کو موسم کی صورتحال سے باخبر رکھنے اور محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے عملے کو تمام تر مشینری سمیت ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسکیو آپریشن کیا جا سکے۔ مال مویشی رکھنے والے افراد کو اپنے جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

حکام نے حساس علاقوں میں ٹریفک کی نقل و حرکت محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ متاثرہ آبادی کو بروقت امداد اور طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے دریاؤں اور ندی نالوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور ہر چھ گھنٹے بعد صورتحال کی تازہ ترین رپورٹ جاری کی جائے گی۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -