-Advertisement-

پنجاب کے 41 اضلاع میں واسا کا دائرہ کار وسیع، جدید سیوریج فلیٹ کا افتتاح

تازہ ترین

صدر ٹرمپ نے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو عہدے سے برطرف کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس...
-Advertisement-

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے اکتالیس اضلاع میں پہلی بار واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی واسا کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے پنجاب سیوریج فلیٹ کے پہلے مرحلے کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں نکاسی آب کے جدید نظام کی فراہمی کے سلسلے میں جدید سکشن اور جیٹنگ مشینوں کا معائنہ کیا۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں پندرہ اضلاع کو پانچ سو باون مشینیں اور گاڑیاں فراہم کی جا چکی ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید نو سو سینتیس گاڑیاں تقسیم کی جائیں گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مون سون کی آمد سے قبل تمام تر انتظامات مکمل کر لیے جائیں گے تاکہ شہری سیلاب کی صورتحال میں فوری ریسکیو اور نکاسی آب کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایک علیحدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں صحت کے چار بڑے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ لاکھوں روپے مالیت کے مفت لیور، کڈنی اور کوکلیئر ٹرانسپلانٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ بچوں کی گیارہ ہزار سے زائد کامیاب دل کی سرجریز مکمل کی گئی ہیں۔

عالمی یومِ آٹزم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے آٹزم کے شکار بچوں کی تعلیم، بحالی اور انہیں مساوی مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سینٹر کے قیام کو ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -