-Advertisement-

این سی سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کو جدید آئی ٹی انفراسٹرکچر سے آراستہ کیا جائے گا، محسن نقوی

تازہ ترین

پیرو: فٹ بال اسٹیڈیم میں بھگدڑ، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

پیرو کے دارالحکومت میں فٹ بال اسٹیڈیم کے اندر شائقین کے شدید رش کے باعث بھگدڑ مچنے سے کم...
-Advertisement-

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پارلیمنٹ لاجز کے نئے بلاک کی تعمیر تین ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجز کے دورے کے موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

نئے بلاک پر 104 یونٹس مشتمل ہوں گے جس میں اراکین پارلیمنٹ کے لیے اعلیٰ معیار کی رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس منصوبے میں مسجد، جم، سوئمنگ پول اور کافی شاپ کی تعمیر بھی شامل ہے۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ نئے بلاک میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور چار دیواری کا کام جلد مکمل کیا جائے، جبکہ پرانے بلاک کی بحالی کے لیے عملی منصوبہ بھی فوری طور پر پیش کیا جائے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر کے لیے مختص عمارت کا دورہ بھی کیا۔ محسن نقوی نے ایجنسی کی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں کے پیش نظر عمارت میں مزید منزلوں کے اضافے اور جدید آئی ٹی انفراسٹرکچر کی تنصیب کا حکم دیا۔

وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ سائبر کرائم کے تدارک کے لیے ادارے کو جدید ڈیجیٹل سہولیات سے لیس کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ ہیڈ کوارٹر کو جدید ترین خطوط پر استوار کرنے کے لیے اپ گریڈیشن پلان جلد از جلد تیار کر کے پیش کیا جائے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -