-Advertisement-

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کا عوام کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان

تازہ ترین

زینب سلیمانی کا رشتہ داروں کی گرفتاری سے متعلق امریکی دعویٰ مسترد

ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے امریکی محکمہ خارجہ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا...
-Advertisement-

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور علاقائی صورتحال کے پیش نظر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک جامع پیکج کا اعلان کیا ہے۔ کوئٹہ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں گرین اور پنک بس سروس ایک ماہ تک مفت فراہم کی جائے گی۔

سرفراز بگٹی نے اعلان کیا کہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس پندرہ روز کے لیے ختم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں رجسٹرڈ اسی ہزار پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لیے خصوصی سبسڈی دی جا رہی ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے وفاقی حکومت سے بھی معاونت طلب کی گئی ہے۔

کاشتکاروں کی مدد کے لیے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ساڑھے بارہ ایکڑ تک اراضی کے حامل کسانوں کو گندم کی کاشت کے دوران تھریشر کے اخراجات اور ڈیزل کی مد میں کسان کارڈ کے ذریعے پندرہ ہزار روپے کی امداد دی جائے گی۔ آٹھ سو سی سی تک کی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے لیے بھی سبسڈی پر غور کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے خبردار کیا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیس کا کام امن و امان برقرار رکھنا ہے اور نان کسٹم پیڈ اشیاء کو روکنا کسٹم حکام کی ذمہ داری ہے۔

توانائی کی بچت کے حوالے سے سرفراز بگٹی نے کہا کہ تاجر برادری سے مشاورت کے بعد بازار رات آٹھ بجے، جبکہ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز رات دس بجے بند کرنے کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں عملے کی تعداد پچاس فیصد تک محدود کر دی گئی ہے اور غیر ضروری اخراجات میں کٹوتی کے ساتھ ساتھ سی ایم ہاؤس کی اضافی گاڑیاں نیلام کی جا رہی ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -