-Advertisement-

ایرانی وزیر خارجہ کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی امن میں پاکستان کے کردار کی تعریف

تازہ ترین

برطانیہ میں داخلے پر پابندی کے بعد کانی ویسٹ کے اٹلی میں کنسرٹ پر تنازع کھڑا ہو گیا

امریکی ریپر کانی ویسٹ، جو اب 'یے' کے نام سے جانے جاتے ہیں، کی برطانیہ میں داخلے پر پابندی...
-Advertisement-

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کی تعریف کی ہے۔

ایرانی سفارت خانے کے مطابق عباس عراقچی نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور عارضی جنگ بندی کے عمل کو ممکن بنانے میں پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کو سراہا۔

یہ پیش رفت وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے کی گئی کوششوں کے بعد سامنے آئی ہے۔ ان اقدامات کے نتیجے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر متوقع بڑے فوجی حملے کی ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کی توسیع کر دی ہے۔

ایران نے پاکستان کی تجویز کو قبول کرتے ہوئے عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے جس کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تمام عسکری یونٹس کو آپریشن روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ جنگ بندی عارضی نوعیت کی ہے اور اسے دشمنی کا حتمی خاتمہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -