-Advertisement-

ایران سے مزید 30 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

تازہ ترین

سینیٹ کمیٹی نے حکومت کے تین اہم بلز کی منظوری دے دی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس چیئرمین سینیٹر دلاور خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس...
-Advertisement-

کوئٹہ میں ضلعی حکام کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے 38 ویں روز بھی پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری رہا اور بدھ کے روز مزید 30 پاکستانی شہری ایران سے اپنے وطن پہنچ گئے۔

گبد رمدان بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچنے والے ان افراد کے ساتھ اب تک اس راستے سے واپس آنے والوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 21 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب تفتان بارڈر کے ذریعے بھی شہریوں کی واپسی کا عمل جاری ہے جہاں گزشتہ 38 روز کے دوران 4 ہزار 77 افراد پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ 28 فروری سے اب تک گبد رمدان اور تفتان بارڈر کے راستے مجموعی طور پر 7 ہزار 98 پاکستانی شہری بحفاظت وطن واپس آ چکے ہیں۔

حکام کے مطابق واپس آنے والوں میں زائرین، ماہی گیر، مزدور، تاجر اور ایران و عمان کے رہائشی شامل ہیں۔

ادھر عالمی رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے قیام میں پاکستان اور دیگر ممالک کے فعال کردار کو سراہا ہے۔ دو ہفتوں پر محیط اس جنگ بندی کو بین الاقوامی سطح پر وسیع حمایت حاصل ہے، جبکہ عالمی برادری اور مختلف تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ وقفہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا استحکام کے حصول کے لیے ایک اہم موقع ثابت ہو سکتا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -