-Advertisement-

ایس ایم ای ڈی اے کی صوبوں پر چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی مالی معاونت میں قیادت کرنے پر زور

تازہ ترین

سینیٹ کمیٹی نے حکومت کے تین اہم بلز کی منظوری دے دی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس چیئرمین سینیٹر دلاور خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس...
-Advertisement-

سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی ہدایت پر ملک بھر میں ایس ایم ای فنانسنگ کے فروغ کے لیے پانچ اہم اجلاسوں کا انعقاد کیا ہے۔ ان اجلاسوں کا مقصد سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے مساوی مالی مواقع پیدا کرنا ہے۔

سمیڈا کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نادیہ جہانگیر سیٹھ کی زیر صدارت منعقدہ ان اجلاسوں میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن، سندھ بینک، بینک آف خیبر اور صوبائی محکمہ صنعت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

معاون خصوصی نے بینک آف پنجاب کی ایس ایم ای فنانسنگ اسکیم کو پورے ملک میں نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ اسکیم انتہائی کامیاب رہی ہے جس سے ایک لاکھ دس ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے، جن میں پچاس فیصد کا تعلق کم آمدنی والے طبقات سے ہے۔

نادیہ جہانگیر سیٹھ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاسوں میں ملک بھر میں ایس ایم ایز تک قرضوں کی رسائی بڑھانے پر زور دے چکے ہیں۔ سمیڈا اپنے کاروباری منصوبے کے تحت مالیاتی رسائی کو کلیدی ستون سمجھتی ہے اور اس نظام کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

سمیڈا کی سی ای او نے مزید کہا کہ ادارہ مالیاتی خواندگی اور تربیت جیسے چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ایس ایم ایز کی معاونت جاری رکھے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کو اپنا کردار بڑھانا ہوگا جبکہ صوبائی حکومتوں کو اس عمل کی قیادت کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق، خیبر پختونخوا میں ایس ایم ای فنانسنگ کا حجم نو ہزار پانچ سو سے زائد قرض دہندگان کے ساتھ 30 اعشاریہ 48 ارب روپے، بلوچستان میں دو ہزار چار سو بارہ قرض دہندگان کے ساتھ 7 اعشاریہ 19 ارب روپے، جبکہ گلگت بلتستان میں ایک ہزار نو سو ساٹھ قرض دہندگان کے ساتھ 3 اعشاریہ 96 ارب روپے ہے۔ آزاد کشمیر میں یہ حجم 5 اعشاریہ 48 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ اجلاس کے شرکاء نے سندھ انٹرپرائز ڈویلپمنٹ فنڈ کی کامیابی کو سراہا جس نے ڈھائی سو سے زائد منصوبوں اور دس ہزار مائیکرو لونز کی فراہمی میں مدد کی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -