-Advertisement-

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان، کے ایس ای-100 انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار کے قریب

تازہ ترین

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ کی مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے ساتھ ٹیلی...
-Advertisement-

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس گزشتہ روز کی 165 ہزار 811 پوائنٹس کی بندش کے قریب ہی رہا اور دن کے وسط تک 165 ہزار 700 سے 166 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح کے درمیان اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق انڈیکس 74 پوائنٹس یا 0.04 فیصد کی معمولی تنزلی کے بعد 165 ہزار 736 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔ دورانِ ٹریڈنگ انڈیکس 166 ہزار 812 کی بلند ترین اور 161 ہزار 993 کی نچلی سطح تک بھی گیا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 565 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 301 کے نرخوں میں کمی، 168 میں اضافہ ہوا جبکہ 96 مستحکم رہے۔ اس دوران 572 ملین سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت 33 ارب 95 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی۔

کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے بینکنگ اور فرٹیلائزر کے شعبوں میں منافع کی بکنگ دیکھی گئی، تاہم سیمنٹ، توانائی اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی برقرار رہی۔ سروس انڈسٹریز ٹیکسٹائل اور شادمان کاٹن کے حصص میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی دیکھی گئی تھی جب انڈیکس 14 ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 9.32 فیصد کی بلندی پر بند ہوا تھا۔ یہ تیزی مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے اور پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد پیدا ہونے والے مثبت اثرات کا نتیجہ تھی۔

کے ٹریڈ سیکیورٹیز کے ایکویٹی ٹریڈر احمد شیراز کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے بہتر ہوتے تعلقات، چینی تعاون اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے یقین دہانیوں نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ارب 43 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی ادائیگی اور ترسیلات زر میں استحکام جیسے معاشی اشاریوں نے بھی مارکیٹ کے مجموعی رجحان کو تقویت دی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -