-Advertisement-

کراچی: بلوچ کالونی پل پر تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق

تازہ ترین

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم زیادہ تر خشک رہنے کی پیش گوئی...
-Advertisement-

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی پل پر تیز رفتاری کا المناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

حادثہ جمعرات کی شب پیش آیا جب ایک تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار 35 سالہ فرحت موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ امدادی ٹیموں نے متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -