-Advertisement-

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

تازہ ترین

ایشین ڈویلپمنٹ بینک: مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کا امکان

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پیش گوئی کی ہے کہ مالی سال 2026 میں پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 3.5...
-Advertisement-

کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے صوبے کے متعدد اضلاع میں مزید بارش، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق ژوب، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پشین اور کوئٹہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح زیارت، لورالائی، بارکھان، تربت، کیچ اور گوادر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ زیارت میں پارہ 5 ڈگری اور ژوب میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

دیگر علاقوں میں سبی کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری، تربت 20، نوکنڈی 20، چمن 12، گوادر 19 اور جیونی میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -