-Advertisement-

پاکستان پائیدار امن کا خواہاں ہے، انعامات کی پرواہ نہیں: بلاول بھٹو

تازہ ترین

چمن بارڈر کے راستے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا سلسلہ جاری

کوئٹہ سے افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کا عمل جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد...
-Advertisement-

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی اولین ترجیح خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے اور ہم کسی بھی قسم کے انعامات کے حصول کے بجائے سفارتی کوششوں پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔

ایک برطانوی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا کہ موجودہ تناؤ کے اثرات پوری دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں، لہذا عالمی برادری کے پاس جاری مذاکرات کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سفارتکاری اور مذاکرات ہی واحد قابل عمل راستہ ہے اور اس کے علاوہ کوئی دوسرا منصوبہ موجود نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارتی کوششوں کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے، جس کی منظوری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی ہے، جبکہ ایران کی جانب سے پیش کردہ دس نکاتی فریم ورک کو مذاکرات کی بنیاد بنایا گیا ہے۔

بلاول بھٹو نے نشاندہی کی کہ فضائی حملوں اور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ عارضی طور پر تھم چکا ہے تاہم فریقین کے مابین کچھ معاملات پر اختلافات اب بھی موجود ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں جانب سے اعتماد بحال ہوگا کیونکہ حالیہ کشیدگی کے باعث انسانی جانوں کا ضیاع ہوا اور عالمی معیشت بھی بری طرح متاثر ہوئی۔

نوبل امن انعام سے متعلق سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ پاکستان کسی انعام کا طلبگار نہیں بلکہ خطے میں قیام امن کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ پرامن حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے کیونکہ اس کے علاوہ کسی دوسرے راستے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -