-Advertisement-

امریکہ اور ایران کا پاکستان پر اعتماد کا اظہار، شیری رحمان

تازہ ترین

پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم، وفد وطن واپس روانہ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے طویل مذاکرات کسی حتمی معاہدے تک پہنچے بغیر ختم...
-Advertisement-

سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے براہ راست مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، جسے پاکستان کی سفارتی تاریخ کا ایک اہم اور تاریخی سنگ میل قرار دیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام تر تحفظات کے باوجود ایران نے اپنے وعدے کی پاسداری کی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے تصدیق کی کہ دونوں ممالک کے مابین مذاکرات کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا پاکستان کی شکر گزار ہے اور عالمی برادری کی نظریں اسلام آباد پر مرکوز ہیں کہ یہاں کیا پیش رفت ہوتی ہے۔ دنیا ایک بڑی جنگ کے دہانے پر کھڑی تھی تاہم اب مذاکرات کا ماحول پیدا ہو چکا ہے اور اس میں پاکستان کا کردار انتہائی تاریخی ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ایران اور امریکہ کا پاکستان پر اعتماد کرنا تاریخ کا ایک نیا موڑ ہے اور یہ لمحہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں فریقین کو ایک دوسرے کو گنجائش فراہم کرنی چاہیے اور جنگ بندی کے موجودہ ماحول کو آگے بڑھانا انتہائی ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فریقین کا مذاکرات کی میز پر آنا ایک بڑی کامیابی ہے اور اس وقت اسلام آباد کا سٹریٹجک اور سیاسی ماحول انتہائی سازگار ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -