-Advertisement-

ہنگو: پولیس کے ساتھ مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک، دو زخمی

تازہ ترین

ایران کا ڈیگو گارشیا میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ، جزیرے کی اہمیت کیا ہے؟

ایران نے بحر ہند میں واقع برطانیہ اور امریکہ کے مشترکہ تزویراتی فوجی اڈے ڈیاگو گارشیا کو نشانہ بنانے...
-Advertisement-

ضلع ہنگو میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ واقعہ مرکزی اورکزئی میں تھانہ مشتی کی حدود میں پیش آیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس کو علاقے میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر فورسز نے کارروائی کی۔ اس دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دو کو گولیاں لگیں۔

زخمی ہونے والے ملزمان اپنے ساتھیوں کی مدد سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کے لیے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس داسور علی نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم کی لاش کو قانونی کارروائی اور شناخت کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرانے تک سرچ آپریشن جاری رہے گا جبکہ سکیورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -