-Advertisement-

کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان، محکمہ موسمیات کی وارننگ

تازہ ترین

بروقت فیصلوں سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ٹل گیا: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی صورتحال میں وزیر اعظم شہباز...
-Advertisement-

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں پر اثر انداز ہونے والے مغربی موسم کے باعث آج بروز اتوار کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے جن کی شدت معمول سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ طوفانی صورتحال کے دوران بعض علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی پیش آ سکتے ہیں۔

کراچی کے علاوہ اندرون سندھ کے مختلف اضلاع جن میں لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، جیکب آباد، سکھر، نوشہرو فیروز اور دادو شامل ہیں، وہاں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

واضح رہے کہ عید کے پہلے روز بھی کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی تھی جس سے موسم تو خوشگوار ہو گیا تھا تاہم سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو عید کی نماز کی ادائیگی کے لیے مساجد اور عید گاہوں تک جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -