-Advertisement-

جنگ بندی کے دعووں کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 700 فلسطینی شہید

تازہ ترین

ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی تجویز کا جائزہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران خلیج میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی...
-Advertisement-

غزہ میں جنگ بندی کے تمام تر دعووں کے باوجود اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اکتوبر 2025 سے اب تک اسرائیلی فوج کی جانب سے کی جانے والی شدید بمباری اور حملوں میں کم از کم 700 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

خطے میں جاری اس خونی کارروائی کے نتیجے میں 1860 افراد زخمی ہوئے ہیں جس نے غزہ میں انسانی بحران کو سنگین ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔ ہسپتالوں اور امدادی مراکز پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث صورتحال مزید ابتر ہوتی جا رہی ہے۔

اسرائیلی حملوں کے باعث عام شہریوں کی زندگی شدید خطرے میں ہے جبکہ امدادی کارروائیاں ناکافی ثابت ہو رہی ہیں۔ عالمی برادری کی جانب سے اس صورتحال پر مجرمانہ خاموشی پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور خطے میں قیامِ امن کی امیدیں دم توڑتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -