-Advertisement-

سعودی عرب میں امریکی اڈے پر ایرانی حملہ، 12 امریکی فوجی زخمی

تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: امریکا کا تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز تعینات کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن نے مشرق وسطیٰ میں اپنی عسکری موجودگی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تیسرے بحری بیڑے کو خطے...
-Advertisement-

سعودی عرب میں قائم امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے کے نتیجے میں کم از کم 12 امریکی فوجی زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ حملہ پرنس سلطان ایئر بیس پر کیا گیا جس میں میزائل اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق حملے کے وقت فوجی ایک عمارت کے اندر موجود تھے جبکہ اس کارروائی میں متعدد فضائی ری فیولنگ طیاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ سعودی عرب ماضی میں بھی اس بیس کے قریب داغے گئے متعدد میزائلوں کو ناکارہ بنا چکا ہے۔

ایران کی جانب سے خلیجی ممالک کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے جن پر تہران کی جانب سے یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ امریکہ کے لیے لانچ پیڈ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 28 فروری کو اسرائیل اور امریکہ نے ایران کے خلاف مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون اور سینٹرل کمانڈ نے اس واقعے پر تاحال کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا ہے۔ ایران کے ساتھ جاری تنازع کے بعد سے اب تک 13 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے 7 خلیج اور 6 عراق میں مارے گئے۔ اس تنازع میں اب تک 300 سے زائد امریکی فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی حکومت نے ہلاکتوں کے تازہ اعداد و شمار جاری نہیں کیے۔ تاہم امریکہ میں قائم ایک کارکن گروپ نے 23 مارچ کو دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی فوج کے تقریباً 1167 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 658 کے بارے میں کوئی اطلاع دستیاب نہیں ہے۔ ایران میں میڈیا پر عائد پابندیوں کے باعث ان اعداد و شمار کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -