-Advertisement-

مصر کا انتباہ: صرف ٹرمپ ہی خطے میں جنگ روک سکتے ہیں، تیل کی قیمت 200 ڈالر تک پہنچ سکتی ہے

تازہ ترین

ایران سے مذاکرات میں پیش رفت، آبنائے ہرمز بند رکھنے پر ٹرمپ کی مزید حملوں کی دھمکی

واشنگٹن سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ نئے معاہدے کے امکانات کو روشن قرار دیتے ہوئے...
-Advertisement-

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کو ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ قاہرہ میں منعقدہ ایجپٹ انرجی شو 2026 کے دوران خطاب کرتے ہوئے السیسی نے کہا کہ خلیجی خطے میں جنگ کو روکنے کی صلاحیت صرف امریکی صدر کے پاس ہے۔

صدر السیسی نے خبردار کیا کہ عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی میں خلل کے باعث قیمتیں دو سو ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہیں اور یہ خدشہ مبالغہ آرائی پر مبنی نہیں ہے۔ انہوں نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر فوری سفارتی اقدامات ناگزیر ہیں۔

خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے بھی کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے ایرانی جارحیت کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش اور توانائی کے مراکز پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

البدیوی کے مطابق ایران کا یہ رویہ نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے بھی براہ راست خطرہ ہے۔ خلیجی ممالک، جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، عمان اور بحرین شامل ہیں، مسلسل ڈرون اور میزائل حملوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کا ایک اہم ترین راستہ ہے، جہاں سے دنیا بھر کی تیل کی کل سپلائی کا تقریباً پانچواں حصہ گزرتا ہے۔ اس راستے کی بندش سے عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -