-Advertisement-

جامعہ کراچی میں پیر سے فزیکل کلاسز کا دوبارہ آغاز

تازہ ترین

صرف انگریزی میں پیغام دینے پر تنقید: ایئر کینیڈا کے سی ای او مستعفی

ایئر کینیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مائیکل روسو نے رواں سال کے اختتام پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے...
-Advertisement-

جامعہ کراچی نے کیمپس میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعرات تک تعلیمی عمل کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔

تعلیمی شیڈول کے تحت مارننگ شفٹ کی کلاسیں صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہیں گی جبکہ ایوننگ شفٹ کا دورانیہ سہ پہر ساڑھے تین بجے سے رات نو بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔ تمام شعبہ جات کے سربراہان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ نئے تعلیمی نظام الاوقات پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -