امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ اپنے فیصلہ کن مرحلے کے قریب پہنچ چکی ہے۔ پانچ ہفتوں سے جاری اس تنازع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اب اس جنگ کے اختتام کے قریب ہے، اگرچہ یہ آج یا کل نہیں ہوگا مگر اس کا حتمی نتیجہ سامنے آنے والا ہے۔
فاکس نیوز کے پروگرام ہینیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جاری اس جنگ کے خاتمے کے بعد امریکہ کو نیٹو کے ساتھ اپنے تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینا ہوگا۔
واضح رہے کہ اس جنگ کا آغاز اٹھائیس فروری کو ہوا تھا جب امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر مشترکہ حملے کیے تھے۔ اس کے جواب میں تہران کی جانب سے اسرائیل اور خلیجی ریاستوں میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
