-Advertisement-

نیوزی لینڈ: حادثے کے بعد لاپتہ ہونے والا کتا ایک ہفتے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے بازیاب

تازہ ترین

ایران کا تہران کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کے ٹرمپ کے دعوے کو مسترد

تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا...
-Advertisement-

نیوزی لینڈ کے جنگلات میں ایک سو اسی فٹ بلند آبشار سے گر کر زخمی ہونے والی خاتون کی وفادار پالتو کتیا مالی کو ایک ہفتے کی جدوجہد کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔ حادثہ جنوبی جزیرے کے مغربی ساحل پر پیش آیا جہاں خاتون گہری کھائی میں گر کر شدید زخمی ہو گئی تھیں۔ چوبیس مارچ کو امدادی کارروائی کے دوران ہیلی کاپٹر کے ذریعے خاتون کو تو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم اس وقت ان کی بارڈر کولی نسل کی کتیا مالی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔

پریسیژن ہیلی کاپٹرز نیوزی لینڈ کے پائلٹ میٹ نیوٹن نے خاتون کی ہسپتال میں عیادت کی اور پالتو جانور کی تلاش کا بیڑہ اٹھایا۔ ابتدائی ناکامیوں کے باوجود میٹ نیوٹن اور ان کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر فنڈ ریزنگ مہم شروع کی جس میں عوام نے بھرپور دلچسپی لیتے ہوئے گیارہ ہزار نیوزی لینڈ ڈالرز سے زائد کی رقم جمع کر دی۔ اس رقم سے تھرمل امیجنگ آلات سے لیس ہیلی کاپٹر کے مزید تین گھنٹے کے فضائی سرچ آپریشن کا انتظام کیا گیا۔

منگل کے روز دوبارہ شروع کیے گئے آپریشن کے دوران ٹیم کو ایک گھنٹے کے اندر ہی کامیابی مل گئی۔ ہیلی کاپٹر میں موجود عملے نے تھرمل کیمرے کی مدد سے مالی کو آبشار کے قریب موجود دیکھا۔ ایک رضاکار نے نیچے اتر کر بنگو نامی تربیت یافتہ کتے کی مدد سے مالی کو پرسکون کیا اور اسے ہیلی کاپٹر تک پہنچایا۔ پائلٹ کے مطابق مالی کی حالت حیران کن حد تک بہتر تھی، جس کا مطلب ہے کہ اس نے جنگل میں موجود چھوٹے جانوروں کا شکار کر کے اپنا پیٹ بھرا۔

بازیابی کے چند گھنٹوں بعد ہی ہسپتال میں زیر علاج مالکن اور ان کی پالتو کتیا کا جذباتی ملاپ ہوا۔ میٹ نیوٹن کا کہنا ہے کہ پالتو جانور کی واپسی سے خاتون کی صحت یابی کا عمل تیز ہو جائے گا۔ ہیلی کاپٹر کمپنی نے اس کامیاب ریسکیو آپریشن میں تعاون کرنے والے تمام مخیر حضرات اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے اجتماعی کوشش کا ثمر قرار دیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -