-Advertisement-

برطانوی بادشاہ چارلس سوم 28 اپریل کو امریکی کانگریس سے خطاب کریں گے

تازہ ترین

ایران جنگ: ٹرمپ آج رات تنازع کے خاتمے کے لیے ٹائم فریم کا اعلان کریں گے

واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کی شب قوم سے ٹیلی ویژن پر براہ راست خطاب کریں گے...
-Advertisement-

واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے قائدین نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم رواں ماہ اپنے دورہ امریکہ کے دوران کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

کانگریس کے چاروں اعلیٰ ترین رہنماؤں نے بادشاہ چارلس کو بھجوائے گئے دعوت نامے میں کہا ہے کہ یہ خطاب دونوں ممالک کے درمیان خصوصی تعلقات کے مستقبل کے حوالے سے ان کے وژن کو اجاگر کرنے اور تاریخ کے اس اہم موڑ پر اتحاد کی تجدید کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گا۔

یہ خطاب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب واشنگٹن امریکی آزادی کی ڈھائی سو سالہ تقریبات منا رہا ہے۔ ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن، سینیٹ میں اکثریتی رہنما جان تھون، سینیٹ میں اقلیتی رہنما چک شومر اور ایوان میں اقلیتی رہنما حکیم جیفریز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تقریب امریکہ اور برطانیہ کے درمیان مشترکہ ورثے اور لازوال دوستی کا جشن ہوگی۔

امریکی قانون سازوں نے اپنے خط میں تحریر کیا کہ ہم اس تاریخی سنگ میل کا جشن مناتے ہوئے ان اصولوں کا اعادہ کرتے ہیں جن پر ہماری قوم کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ امریکی جمہوری تجربہ برطانوی روایات کا مرہون منت ہے جن سے اس کا ظہور ہوا۔

برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کی جانب سے امریکی کانگریس سے آخری خطاب 1991 میں ملکہ الزبتھ دوم نے کیا تھا۔ کانگریسی رہنماؤں نے ملکہ کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کے تعلقات جدید تاریخ کی اہم ترین شراکت داریوں میں بدل چکے ہیں، جن کی بنیاد محض مشترکہ مفادات پر نہیں بلکہ جمہوریت کے اس جذبے پر ہے جس کا ذکر ملکہ الزبتھ نے اپنے 1991 کے خطاب میں کیا تھا۔

بادشاہ چارلس سوم کا یہ دورہ امریکہ 27 سے 30 اپریل تک جاری رہے گا۔ بطور بادشاہ یہ ان کا امریکہ کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے ستمبر میں برطانیہ کا سرکاری دورہ کیا تھا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -