-Advertisement-

وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل فارنزک ایجنسی کا دورہ، سہولیات اور کارکردگی کا جائزہ

تازہ ترین

پاکستان ٹینس فیڈریشن نے قازقستان میں ہونے والے ڈیوس کپ جونیئرز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا

پاکستان ٹینس فیڈریشن نے قازقستان کے شہر شمکنت میں منعقد ہونے والے ڈیوس کپ جونیئرز کے لیے تین رکنی...
-Advertisement-

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل فارنزک ایجنسی کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ریسرچ اینڈ انوویشن لیب، ڈیجیٹل فارنزک لیب، نارکوٹکس لیب، فن ٹیک لیب، کوئسچن ایبل ڈاکومنٹ لیب کے ساتھ ساتھ ڈی این اے، فائر آرمز، سیرولوجی اور ایکسپلوسیو یونٹس کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے ایجنسی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قلیل مدت میں ایجنسی کو مکمل فعال بنانا ایک اہم کامیابی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جدید فارنزک سہولیات کا قیام قومی سلامتی اور جرائم کی روک تھام کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار ایسی جدید فارنزک خدمات فراہم کی جا رہی ہیں جو پہلے دستیاب نہیں تھیں۔

وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ ایجنسی کی خدمات کو ملک بھر تک وسیع کیا جائے اور خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں علاقائی دفاتر قائم کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ایجنسی تمام صوبوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو معاونت فراہم کرے گی۔

ڈائریکٹر جنرل حسنات رسول نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں 25 خصوصی لیبارٹریز کا قیام جلد شروع ہوگا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل فارنزک ڈویژن ڈیپ فیک سراغ رسانی، کمپیوٹر اور موبائل تجزیہ، آڈیو ویڈیو جانچ اور ڈرون فارنزک کی صلاحیت رکھتی ہے، اور ایک سال کے دوران 1500 سے زائد ڈیجیٹل فارنزک رپورٹس تیار کی گئی ہیں۔

محسن نقوی نے ماک کرائم سین یونٹ کا دورہ بھی کیا اور زیر تربیت اے ایس پیز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تربیت ان کے کیریئر میں انتہائی مفید ثابت ہوگی۔ دورے کے موقع پر اینٹی نارکوٹکس فورس، ایف آئی اے، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -