-Advertisement-

مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کر لیا

تازہ ترین

کراچی: گلشن اقبال میں گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں لیاری ایکسپریس وے پل پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے...
-Advertisement-

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملکی اور علاقائی صورتحال پر غور و خوض کے لیے پارٹی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ یہ اجلاس چار اور پانچ اپریل کو پشاور میں واقع مفتی محمود مرکز میں منعقد ہوگا۔

پارٹی کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق اجلاس میں شریک ہونے کے لیے ملک بھر سے مرکزی مجلس شوریٰ کے ارکان کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور تمام ارکان آج بروز ہفتہ پشاور پہنچ جائیں گے۔

اجلاس میں شرکت کے لیے مولانا فضل الرحمان، ترجمان اسلم غوری اور دیگر اعلیٰ قیادت پشاور پہنچ چکی ہے۔ اس اہم نشست میں جے یو آئی ف کی مستقبل کی سیاسی حکمت عملی اور لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -