-Advertisement-

خطے میں کشیدگی: پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ جانے والی 64 پروازیں منسوخ

تازہ ترین

نیدرلینڈز: اسرائیل نواز کرسچن سینٹر کے باہر دھماکے کی تحقیقات شروع

نیدرلینڈز کے شہر نائیکرک میں اسرائیل سینٹر کے باہر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا...
-Advertisement-

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ہفتے کے روز پاکستان کے پانچ بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے مشرق وسطیٰ جانے والی کم از کم 64 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

کراچی اور اسلام آباد کے ہوائی اڈے اس صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے جہاں فضائی حملوں کے باعث 22 دو طرفہ پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

اسی طرح لاہور ایئرپورٹ سے 6، پشاور سے 8 اور ملتان کے ہوائی اڈے سے 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ متاثر ہونے والی ایئر لائنز میں پی آئی اے، ایئر بلیو، ایئر عریبیہ، ایران ایئر اور قطر ایئر ویز شامل ہیں۔

مجموعی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 35 دنوں کے دوران پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 2 ہزار 706 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -