امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور تصادم کے دوران اپنے اہلکاروں کے جانی نقصان کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 365 امریکی اہلکار زخمی جبکہ 13 ہلاک ہو چکے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 247 فوجی، 63 نیوی اہلکار، 19 میرینز اور 36 ایئر فورس کے ارکان شامل ہیں۔ یہ ہلاکتیں اور زخمی ہونے والے افراد کا ڈیٹا اب تک کی تازہ ترین رپورٹس کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔
امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ تعداد تصادم کے آغاز سے لے کر اب تک کی مصدقہ صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔ اس تنازع کے دوران امریکی فوج کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
