-Advertisement-

پاکستان بھر میں 5 اپریل سے بارش اور آندھی کا امکان، محکمہ موسمیات کی وارننگ جاری

تازہ ترین

پاکستان کی امن ثالثی کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے، وزیر مملکت

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان...
-Advertisement-

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں پانچ سے نو اپریل کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ اس موسمی صورتحال کے باعث اربن فلڈنگ، ژالہ باری اور بجلی کے نظام میں خلل کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب اور اسلام آباد میں چھ سے نو اپریل کے دوران راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بارش متوقع ہے۔ اسی طرح گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، لیہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی بادل برسیں گے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں پانچ سے نو اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ، کرک، ہنگو، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان کے علاوہ ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، دیر، سوات، مالاکنڈ، چترال اور باجوڑ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات، خضدار، لسبیلہ، گوادر، تربت اور پنجگور میں پانچ سے سات اپریل تک بارش اور آندھی کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چھ سے نو اپریل کے دوران بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس دوران ژالہ باری اور تیز ہواؤں سے کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ کسانوں کو فصلوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور بجلی کے کھمبوں اور درختوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ سیاحوں کو بھی پہاڑی علاقوں میں محتاط رہنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -