-Advertisement-

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: پاکستان بھر میں 39 پروازیں منسوخ

تازہ ترین

جرمنی: ایسٹر کی تقریب کے دوران درخت گرنے سے 10 ماہ کی بچی سمیت 3 افراد ہلاک

شمالی جرمنی میں ایسٹر کے تہوار کے موقع پر پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں دس ماہ کی...
-Advertisement-

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن بدستور شدید دباؤ کا شکار ہے اور آج اتوار کے روز ملک بھر میں مزید 39 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایران اور اسرائیل کے مابین تنازع کے آغاز کے بعد سے گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران منسوخ ہونے والی پروازوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

کراچی ایئرپورٹ سے جدہ، نجف، ابوظہبی، بحرین، شارجہ اور دبئی جانے والی 14 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسلام آباد سے مسقط، العین، ابوظہبی، دمام اور فجیرہ کے لیے 7 پروازیں روانہ نہ ہو سکیں۔

لاہور سے دبئی، ریاض، جدہ اور ابوظہبی جانے والی 8 پروازیں بھی معطل کر دی گئی ہیں جبکہ ملتان سے دوحہ جانے والی دو بین الاقوامی پروازیں بھی منسوخ کی گئیں۔

داخلی فضائی آپریشن بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ کراچی سے ملتان، لاہور اور اسلام آباد کے لیے 5 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ اسلام آباد سے گلگت کے لیے شیڈول تمام 4 پروازیں بھی آج کے دن کے لیے گراؤنڈ کر دی گئی ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -