-Advertisement-

بلوچستان میں توانائی کی بچت کے لیے مارکیٹوں اور ریستورانوں کے اوقات کار میں کمی کا فیصلہ

تازہ ترین

پاکستان نے افغان حکومت کے شہری ہلاکتوں کے دعوے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے کر مسترد کر دیا

وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان حکومت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں 750 سے زائد شہریوں...
-Advertisement-

کوئٹہ حکومت بلوچستان نے توانائی کی بچت کے قومی لائحہ عمل کے تحت صوبے بھر میں کاروباری مراکز، شادی ہالز اور ریستورانوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایندھن پر سبسڈی اور توانائی بچانے کی حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے، جس پر عملدرآمد کی نگرانی نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق صوبے بھر میں تمام مارکیٹیں اور شاپنگ سینٹرز رات آٹھ بجے بند کر دیے جائیں گے۔ تاہم طبی سہولیات فراہم کرنے والے میڈیکل اسٹورز، تنور اور بیکریوں کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

شادی ہالز، بینکوئٹ ہالز اور ہوٹلوں سمیت تمام ریستورانوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ رات دس بجے تک اپنے تمام تر کاروباری سرگرمیاں مکمل کر لیں۔ محکمہ داخلہ نے تمام ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اقدامات عالمی سطح پر ایندھن اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں اٹھائے گئے ہیں۔ خطے میں جاری کشیدگی، بالخصوص اٹھائیس فروری کو تہران کے خلاف کیے گئے حملوں کے بعد سے تیل کی ترسیل کے اہم ترین راستے آبنائے ہرمز کی بندش اور خلیجی خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ملک میں توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانا ناگزیر ہو گیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -