-Advertisement-

ملک بھر میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کی جانب سے ہائی الرٹ جاری

تازہ ترین

امریکی حراست میں ہلاک ہونے والے 19 سالہ میکسیکن نوجوان کی تدفین، اہل خانہ کے الزامات

امریکی محکمہ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی حراست میں ہلاک ہونے والے انیس سالہ میکسیکن نوجوان روئیر پیریز جیمینیز...
-Advertisement-

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں اگلے بارہ سے چوبیس گھنٹوں کے دوران شدید موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بیشتر حصوں میں داخل ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں طوفانی بارشوں، تیز ہواؤں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش، تیز ہوائیں چلنے اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید موسم کے باعث کمزور ڈھانچوں، درختوں، کھڑی فصلوں اور بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار ہو سکتی ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں بشمول مری، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد اور ملتان سمیت دیگر اضلاع میں طوفانی بارشوں کی توقع ہے۔ سندھ کے تمام بڑے شہروں بشمول کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع جن میں کوئٹہ، گوادر اور تربت شامل ہیں، وہاں بھی گرد آلود ہواؤں اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ شمالی علاقہ جات جانے سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال سے آگاہ رہیں۔ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ صوبائی اور ضلعی اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -