-Advertisement-

ایران کا ٹرمپ کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ‘خبطی’ قرار دینے کا اعلان

تازہ ترین

عالمی یومِ صحت آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج منگل کے روز عالمی یوم صحت منایا جا رہا ہے جس کا مقصد...
-Advertisement-

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو منگل کی رات تک معاہدے تک پہنچنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایسا نہ ہوا تو ایران کو نشانہ بنایا جائے گا۔

امریکی صدر نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسٹریٹجک اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز کو منگل کی ڈیڈ لائن تک مکمل طور پر نہیں کھولا گیا تو ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں سمیت اہم بنیادی ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔

ٹرمپ نے امریکی حمایت یافتہ جنگ بندی کی تجویز پر ایران کے ردعمل کو اہم قرار دیا لیکن اسے ناکافی ٹھہرایا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سفارتی کوششیں تاحال تعطل کا شکار ہیں۔

ایرانی عسکری حکام نے امریکی صدر کی دھمکیوں کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کا کہنا ہے کہ اس طرح کی بیان بازی خطے میں امریکی ذلت اور ہزیمت کا مداوا نہیں کر سکتی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں کی تصدیق کی ہے۔ سینٹکام کے مطابق آپریشن ایپک فیوری کے تحت امریکی افواج نے ایران کے تیرہ ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ جاری فوجی کارروائیوں میں ایران کی ایک سو پچپن سے زائد کشتیوں کو تباہ یا ناکارہ بنایا جا چکا ہے۔ ان کارروائیوں میں جوہری طاقت سے چلنے والے طیارہ بردار جہاز، آبدوزیں، ایف پینتیس اسٹیلتھ طیارے اور بی باون بمبار طیارے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

خطے میں انسانی جانوں کا ضیاع مسلسل بڑھ رہا ہے۔ پیر کے روز ایران پر امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم چونتیس افراد ہلاک ہو گئے۔

جوابی کارروائی میں ایران نے خلیجی ممالک میں موجود اہم مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے میزائلوں اور ڈرونز کی بوچھاڑ کر دی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -