جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص اقتصادی اور سکیورٹی معاملات پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا جس میں خطے کے امن و استحکام کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دوطرفہ تعاون کا تسلسل علاقائی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔
