-Advertisement-

پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

تازہ ترین

قدیم ترین آکٹوپس کا فوسل دراصل کوئی اور سمندری مخلوق نکلا، سائنسدانوں کا انکشاف

سائنس دانوں نے ایک اہم تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ دنیا کا قدیم ترین آکٹوپس سمجھا جانے...
-Advertisement-

پاکستان نے لبنان پر جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں معصوم جانوں کا ضیاع ہوا اور بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیل کے یہ اقدامات خطے میں امن و استحکام کے لیے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور یہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اس مشکل وقت میں لبنانی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ پاکستان لبنان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور وہاں امن و استحکام کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -