-Advertisement-

1973 کا آئین جمہوریت کی بنیاد ہے، بلاول بھٹو زرداری

تازہ ترین

مغربی میکسیکو میں اجتماعی قبروں سے 11 افراد کی باقیات برآمد

میکسیکو کے مغربی علاقے میں حکام نے کم از کم 11 افراد کی باقیات دریافت کی ہیں جنہیں خفیہ...
-Advertisement-

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یومِ آئین کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے 1973 کے آئین کو ملکی تاریخ کا ایک سنگِ میل قرار دیا ہے۔

اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 1973 کا آئین قومی اتحاد، جمہوریت اور بنیادی حقوق کا ایک ایسا دائمی معاہدہ ہے جس نے ملک کو جمہوری روح، وفاقی توازن اور اتفاقِ رائے پر مبنی اجتماعی شناخت فراہم کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مشکل وقت ہو یا ترقی کا دور، آئین ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتا ہے۔ یہ دستاویز حقوق کے تحفظ، فرائض کے تعین اور وفاق کو مستحکم رکھنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بصیرت افروز قیادت نے مختلف مکاتبِ فکر کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا اور ملک کو پہلا متفقہ آئین دیا، جو آج بھی ہمارے جمہوری سفر کی بنیاد ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی جدوجہد کو بھی یاد کیا اور کہا کہ آمریت کے تاریک دور میں ان کی انتھک کوششوں نے آئین کی بحالی اور جمہوریت کی شمع کو روشن رکھا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسلسل جمہوری جدوجہد کے ذریعے 1973 کے آئین کی اصل روح کو بحال اور مضبوط کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کے دورِ حکومت میں کی جانے والی اٹھارویں آئینی ترمیم نے پارلیمانی بالادستی اور آئینی توازن کو یقینی بنایا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -