-Advertisement-

روس کا یوکرین پر ایسٹر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام

تازہ ترین

جنوبی لبنان: والد کی تدفین کے دوران اسرائیلی فضائی حملے میں شیر خوار بچی جاں بحق

جنوبی لبنان کے گاؤں سریفا میں اسرائیلی فضائی حملے نے ایک ہی خاندان کی خوشیاں خاک میں ملا دیں۔...
-Advertisement-

روسی وزارت دفاع نے اتوار کے روز دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی افواج ایسٹر کے موقع پر ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہیں جبکہ روسی دستے اعلان کردہ جنگ بندی پر مکمل عمل پیرا ہیں۔

روسی خبر رساں اداروں کے مطابق وزارت دفاع نے بتایا کہ روس کے علاقے کرسک میں یوکرینی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نو اپریل کو اعلان کیا تھا کہ وہ آرتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر 32 گھنٹوں کی جنگ بندی کر رہے ہیں، جو اس سال بارہ اپریل کو منایا جا رہا ہے۔ کریملن کے مطابق یہ جنگ بندی ہفتے کی سہ پہر چار بجے سے شروع ہو کر اتوار کی نصف شب تک نافذ العمل رہے گی۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی، جنہوں نے ماضی میں کئی بار جنگ بندی کی تجاویز دی تھیں جنہیں ماسکو نے مسترد کر دیا تھا، کہا ہے کہ یوکرین ایسٹر کی جنگ بندی کے مطابق ہی عمل کرے گا۔

ہفتے کے روز جنگ بندی کا آغاز ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی روس اور یوکرین کی جانب سے ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے جانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -