-Advertisement-

امریکا کا آبنائے ہرمز کی فوری ناکہ بندی اور ایرانی ٹول ادا کرنے والے جہازوں کو روکنے کا اعلان

تازہ ترین

اسلام آباد میں ایران کے ساتھ مذاکرات: ٹرمپ کی پاکستانی قیادت کی تعریف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے طویل مذاکرات میں سہولت...
-Advertisement-

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ فوری طور پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا عمل شروع کر رہی ہے۔ امریکی صدر کا یہ فیصلہ ایران اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات کے کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہونے کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اگرچہ مذاکرات کے دوران زیادہ تر نکات پر اتفاق پایا گیا تاہم ایران کے جوہری پروگرام پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔

امریکی صدر نے واضح کیا کہ ان کی انتظامیہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹیکس وصول کرنے کے اقدام کو کسی صورت تسلیم نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سمندری حدود میں ہر اس جہاز کو روکا جائے گا جس نے ایران کو کسی بھی قسم کا ٹیکس ادا کیا ہوگا۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے امریکی بحریہ کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں داخل ہونے یا وہاں سے نکلنے والے ہر جہاز کی کڑی نگرانی کرے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو بھی جہاز غیر قانونی ٹیکس ادا کرے گا، اسے کھلے سمندر میں محفوظ راستہ نہیں ملے گا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -