-Advertisement-

ڈونلڈ ٹرمپ کی پوپ لیو پر کڑی تنقید، جرائم اور خارجہ پالیسی پر کمزور قرار دے دیا

تازہ ترین

آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کو سربراہِ فوج مقرر کر دیا گیا

آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو فوج کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم انتھونی...
-Advertisement-

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کی شب سوشل میڈیا پر ایک طویل بیان جاری کرتے ہوئے پوپ لیو چہار دہم پر شدید تنقید کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے پوپ کو جرائم کے خلاف کمزور اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے انتہائی نااہل قرار دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ایسے پوپ کے حق میں نہیں جو ایران کے ایٹمی ہتھیار رکھنے کو درست سمجھتا ہو۔ انہوں نے وینزویلا کے خلاف امریکی کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے پوپ کے موقف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وینزویلا کی جانب سے منشیات اور مجرموں کو امریکہ بھیجے جانے جیسے معاملات پر پوپ کا رویہ ناقابل قبول ہے۔

پوپ لیو چہار دہم نے اس سے قبل ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں کو ناقابل قبول قرار دیا تھا اور عالمی رہنماؤں پر زور دیا تھا کہ وہ جنگ کے بجائے امن کی راہ اختیار کریں۔ ہفتے کے روز سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں ایک دعائیہ تقریب کے دوران پوپ نے کسی کا نام لیے بغیر طاقت کے مظاہرے اور جنگ کی مذمت کی اور کہا کہ حقیقی طاقت زندگی کی خدمت میں مضمر ہے۔

پوپ نے جمعہ کے روز بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ خدا کسی تنازع کو آشیرباد نہیں دیتا اور مسیح کے پیروکار کبھی بھی ان لوگوں کے ساتھ نہیں کھڑے ہو سکتے جو تلواریں اٹھاتے یا بم برساتے ہیں۔ گزشتہ ماہ پام سنڈے کے خطبے میں بھی انہوں نے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹ کے حوالے سے بالواسطہ اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ خدا جنگ کرنے والوں کی دعائیں نہیں سنتا۔

صدر ٹرمپ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پوپ لیو کا انتخاب چرچ نے محض اس لیے کیا تھا تاکہ وہ ان کے ساتھ بہتر تعلقات رکھ سکیں۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ ایسے پوپ کو پسند نہیں کرتے جو امریکی صدر پر تنقید کرے۔

واشنگٹن واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اپنے موقف کو دہرایا اور کہا کہ پوپ لیو چہار دہم اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے بجائے سیاست کر رہے ہیں جس سے کیتھولک چرچ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ٹرمپ نے پوپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کامن سینس کا استعمال کریں اور ریڈیکل لیفٹ کی حمایت ترک کر کے بطور پوپ اپنی ذمہ داریوں پر توجہ دیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -